ارادہ فورم کی سینئر صحافی تمثیلہ چشتی کے حکومتی آزاد کمیشن کا ممبر بننے پر تقریب پذیرائی

لاہور (سٹاف رپورٹر) سینئر صحافی تمثیلہ چشتی کو صحافیوںاورمیڈیاپروفیشنلز کے تحفظ کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائے گئے آزاد کمیشن کاممبر بننے پر تقریب پذیرائی منعقد کی گئی۔ ”ارادہ فورم“ کے زیر اہتمام لاہورپریس کلب کے نثارعثمانی ہال میں منعقد ہ تقریب میں صدر لاہورپریس کلب و سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے ارشد انصاری،صدرارادہ فورم ،گروپ ایڈیٹر مشرق اشرف سہیل، سینئر نائب صدر لاہورپریس کلب افضال طالب ،نائب صدر صائمہ نواز ،جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری قمرزمان بھٹی، سینئر صحافی جمیل چشتی ،سعدیہ صلاح الدین ،ضمیر آفاقی،عقیل چشتی اوردیگر نے اظہار خیال کیا۔مقررین نے تمثیلہ چشتی کو کمیشن کاپنجاب سے ممبر بننے پر مبارکباد دی اوران کی کامیابی کیلئے نیک تمناﺅں کااظہار کیا اورتوقع ظاہر کی کہ تمثیلہ چشتی صحافیوں اورمیڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے بنائے گئے آزاد کمیشن میں اپنا فعال کردار اداکرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا انڈسٹری کو درپیش صورتحال میں بہتری کے حوالے سے بھی متحرک رول نبھائیں گی۔ ممبر کمیشن فارپروٹیکشن فار جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز تمثیلہ چشتی نے تقریب کے شرکاءاورکمیشن کیلئے اپنی نامزدگی پر صدرلاہورپریس کلب ارشد انصاری کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ کمیشن کے پہلے اجلاس میں ، میں نے صحافیوں کے خلاف پولیس اورمختلف سرکاری اداروں کی جانب سے ہونے والے اقدامات بارے آگا ہ کیا ہے اوریہ واضح کیا ہے کہ کمیشن کو بلاتاخیر صحافیوں اورمیڈیاپروفیشنلز کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔صدر لاہورپریس کلب وسیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ارشد انصاری نے ارادہ فورم کی جانب سے تمثیلہ چشتی کے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پرتنظیم کے صدروگروپ ایڈیٹر اشرف سہیل کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس کمیشن کے تمام ممبرز کی نامزدگی میرے ہاتھوں ہوئی ہے ،پنجاب سے نامزدگی کے حوالے سے میرے پاس تمثیلہ چشتی سے بہتر کوئی چوائس نہیں تھی۔ارادہ فورم کے صدر ،گروپ ایڈیٹر مشرق اشرف سہیل نے تقریب کے شرکاءکاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اورمیڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے بنائے گئے آزاد کمیشن میں پنجاب سے تمثیلہ چشتی کاممبر بننا نہ صرف لاہورپریس کلب کے ممبران بل کے خواتین صحافیوں کیلئے بھی ایک اعزاز ہے۔تقریب کے اختتام پر ارادہ فورم کی جانب سے تمثیلہ چشتی کو یادگاری شیلڈ اورپیش کی گئی۔تقریب میں سینئر صحافی ساجد یزدانی ،فاروق حارث،محسن علی ، شہزادفاروق،طارق شفیع ، منورپاشا،شاہد بخاری ،دبیر نائیک،فرزانہ چودھری،وسیم انورشیخ،خالد اعجاز مفتی، ڈاکٹر شجاعت حامد، عمر فاروقی،وائس چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان راجہ اشرف،ایڈیٹر رپورٹنگ شوکت اللہ مروت،جاوید ہاشمی،محی الدین، جاوید یوسف،رفیق خان،شعیب وینس ،یسریٰ شاہد، ملائکہ اشفاق، ماہم احسان،اے آرگل اورقاسم رضا سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔