نیویارک:(بیورورپورٹ) عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں بڑھتی دہشتگرد سرگرمیوں کو دنیا بھر کے امن و استحکام کےلئے سنگین خطرہ قرار دےدیا۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان بطور عالمی دہشتگرد پناہ گاہ بن چکا ،شواہد بھاری و ناقابل تردید ہیں، طالبان قبضے کے بعد افغانستان پھر وہی روپ دھار رہا ہے جیسا دنیا نے دوبارہ نہ ہونے دینے کا عہد کیا تھا، افغانستان تیزی سے بین الاقوامی دہشتگردی کا مرکز بنتا جا رہا ، تاجکستان میں چینی انجینئرز پرافغانستان سے منسلک ڈرون حملہ دہشتگردی کے سرحد پار پھیلنے کا ثبوت ہے۔
یوریشیا ریویو کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں 2نیشنل گارڈز کا قاتل افغان شہری ،افغانستان سے سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس سے روابط تھے، دہشتگردی جو کبھی صرف پاکستان کو نشانہ بناتی تھی اب ہر سمت پھیل رہی ہے،6000 ٹی ٹی پی دہشتگرد سرگرم ،طالبان حکومت مدد کر رہی ہے، داعش خراسان، القاعدہ، مشرقی ترکستان کے عسکریت پسند،وسطی ایشیائی گروہ افغانستان سے فعال ،افغانستان میں دہشتگرد تنظیمیں بھرتی، پروپیگنڈا اور کرپٹو فنڈنگ چلا رہی ہیں، روس نے بھی افغان سرزمین پر موجود شدت پسند نیٹ ورکس کو سنگین علاقائی خطرہ قرار دیا، افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی تعداد 13,000 سے زائد ہو چکی۔
رپورٹ میں واضح کہا گیا طالبان حکومت دہشتگرد گروہوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے نہ نیت، عالمی دہشتگرد تنظیموں کیلئے افغانستان پناہ گاہ، بھرتی مرکز اور لانچ پیڈ بن چکا، تاجکستان میں حملہ واقعہ نہیں بلکہ آنےوالے شدید خطرات کی علامت ہے،پاکستان برسوں سے افغان سرزمین سے اٹھنے والی دہشتگردی کا سب سے بڑا نشانہ رہا ہے، پاکستان، وسطی ایشیا ،خطے کے ممالک خطرے کا وزن اکیلے نہیں اٹھا سکتے۔
یوریشیا ریویو نے خبردار کیا عالمی وعلاقائی ممالک نے ملکر حکمت عملی نہ بنائی تو افغانستان دہشتگردوں کیلئے ملکی سطح کا محفوظ پناہ گاہ بن جائے گا، دہشتگردی سے امریکہ محفوظ رہے گا نہ یورپ اور نہ خلیجی ممالک ۔
افغانستان دہشتگردوں کی پناہ گاہ، بھرتی مرکز ، لانچ پیڈ ،امن کو خطر ہ ہے،امریکی جریدہ

















