اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ:(نمائندگان)پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی فلسطین منایا گیا،شہر شہر ،قریہ قریہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں ،اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، فتح کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں، شرکا نے اسرائیلی فورسز کی بربریت کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
صدر،وزیراعظم نے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہافلسطینیوںکی ہمت و حوصلہ تاریخ میں نیا باب ، غزہ میں فوری ، مستقل جنگ بندی ناگزیر ہے، جنگی جرائم پر اسرائیل کا احتساب ضروری ،انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کےلئے فیصلہ کن اقدامات کرے،پاکستان فلسطینی عوام کےلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، پیپلز پارٹی فلسطینیوں کےساتھ مضبوطی سے کھڑی رہی ہے،عالمی برداری غزہ میں جنگ بندی کو پائیدار و منصفانہ امن میں تبدیل کرے۔
بلاول بھٹو نے کہا فلسطین کو درپیش مصائب انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر گہرا زخم ہیں، فلسطین میں معصوم جانوں کا ضیاع و گھروں کی تباہی دنیا کےلئے کال ہے،عالمی برادری اخلاقی جرات، انصاف اور ہمدردی کےساتھ اپنا کردار ادا کرے۔
یومِ یکجہتی فلسطین پر ریلیاں،مظاہرے، اسرائیل کااحتساب کیاجائے،پاکستان



















