امریکہ میں فائرنگ ،تاجکستان ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ہے، پاکستان
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے امریکہ میںفائرنگ ،تاجکستان ڈرون حملے کی ذمہ دار افغان حکومت ،واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر حملہ عالمی سطح پر دہشتگردی دوبارہ ابھرنے کی علامت ہے، طالبان حکومت اپنی سرزمین سے دہشتگردی روکے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ، پاکستان واقعہ کی مذمت کرتا ہے، ہمدردیاں مرنے والے افراد کےساتھ ہیں،عالمی برادری افغان دہشتگردی کو روکنے کےلئے اقدامات کرے، ہلاک فوجی کے اہلخانہ کےساتھ دلی ہمدردری ہے،تاجکستان ڈرون حملے میں 3 چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی عوام اور حکومت کےساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں،پاکستان دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج سے نمٹنے کےلئے امریکہ ،عالمی برادری کےساتھ کام کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
طاہر انداربی نے کہا بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کا بیان خام خالی ، سرحدوں کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان مسائل کے پر امن حل کا حامی ہے، اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،مقبوضہ کشمیر پراقوام متحدہ ماہرین کے تازہ نتائج پر شدید تشویش ہے، رپورٹ نے ایک بار پھر کشمیریوں کےخلاف انسانی حقوق کی سنگین و منظم خلاف ورزیوں کی نشاندہی کردی،کشمیر میں تقریباً 2800افراد کی گرفتاریاں کی گئیں، صحافی، طلبہ،انسانی حقوق کے علمبرداربھی شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاتاریخی بابری مسجد کی جگہ مندر کا جھنڈا لہرانے ،بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز اقدامات پرشدید تحفظات ہیں،اسرائیل کے غزہ پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان کو او پی سی ڈبلیو رکن منتخب کر لیا گیا، رواں ہفتے ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی پاکستان آئے، پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر مشاورت جارہی ہے،دونوں ممالک ملکر حل نکالیں گے،متحدہ عرب امارات نے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی ،قائمہ کمیٹی کو شاید پرانے ریکارڈ پر بریفنگ دی گئی۔
طاہر اندرابی نے کہا بھارت کے رجحانات پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی طرف اشارہ ہیں، پاکستان معاملے کا فالو اپ کر رہا ہے، ویانا میں غیر جانبدار ماہرین کے اجلاس میں بھی فالو اپ کیا گیا، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کے تحت آبی ڈیٹا شیئر نہ کرناافسوناک ہے،تیسرے ممالک میں آباد کاری کے منتظر افغان شہریوں کے تاخیر کے عمل پر تحفظات ہیں، آباد کاری کے وعدے کرنے والے ممالک کو جلد از جلد افغان شہریوں کو پاکستان سے نکالنا چاہئے، کئی بار ممالک کےساتھ معاملہ بار بار اٹھایا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ملکی سرزمین پر داعش کا کوئی وجود نہیں ، دہشتگرد افغانستان میں آباد ہیں، کالعدم تنظیمیں پاکستان مخالف کاروائیوں میں مسلسل کابل کی سرزمین استعمال کر رہی ہیں، سعودی عرب کی جانب سے ثالثی پیشکش کی کوئی معلومات نہیں، پاکستان ثالثی کی کسی بھی ٹھوس پیشکش کا خیر مقدم کرتا ہے۔
قبل ازیں پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہاافغان سرزمین سے مسلسل دہشتگردی پر پوری عالمی برادری کو تشویش ، حملے میں ڈرون کے استعمال سے خطرے کی سنگینی واضح ہوتی ہے،تاجکستان، چین ، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ،دونوں ممالک کے دکھ کو پوری طرح سمجھتے، پاکستان بھی افغان سرزمین سے ہونےوالی دہشت گردی کا شکار ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا دہشتگرد گروہوں کی میزبانی افغان طالبان کی سرپرستی میں جاری ہے، افغانستان سے آپریٹ کرنےوالے دہشتگرد نیٹ ورکس کےخلاف عملی و قابل تصدیق کارروائی ضروری ہے، پاکستان، چین اور تاجکستان کےساتھ علاقائی امن و سلامتی کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔



















