منامہ: (مشرق نیوز)پاکستان ،بحرین نے تجارت ایک ارب ڈالر تک لےجانے اور ویزا شرائط میں نرمی پر اتفاق کرلیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے بحرینی سرمایہ کاروں کو غذائی تحفظ، آئی ٹی، تعمیرات، کان کنی و معدنیات، صحت، قابل تجدید توانائی ،سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھا کر ایک ارب امریکی ڈالر تک بڑھایا جائےگا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے منامہ میں بحرین کے ولی عہد، افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی،شہبازشریف کو منامہ میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم نے پرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہتے ہوئے بحرین کو سلامتی کونسل کی 2سالہ مدت (2026-2027) کےلئے غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ،باہمی تعاون مزید مضبوط کرنے کےلئے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا،ملاقات میں اقتصادی تعاون گفتگو کا مرکز رہا۔
شہبازشریف نے کہا پاکستان ،بحرین کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 3سال کے اندر ایک ارب ڈالر تک لے جایا جائےگا،ہدف کا حصول پاکستان جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ حتمی مراحل میں ہے اور حال ہی میں ویزا شرائط میں نرمی جیسے اقدامات کے ذریعے کیا جائے گا،شہبازشریف نے بحرینی سرمایہ کاروں کو فوڈ سکیورٹی، آئی ٹی، تعمیرات، کان کنی ،معدنیات، صحت، قابل تجدید توانائی ،سیاحت میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت اورکراچی، گوادر ،خلیفہ بن سلمان پورٹ کے درمیان بندرگاہ سے بندرگاہ تک رابطے بڑھانے کی تجویز بھی دی۔
وزیراعظم نے 150,000 سے زائد پاکستانی کمیونٹی کےلئے بحرین کی حمایت کو تسلیم کیا ،مزید ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے کےلئے پاکستان کے عزم کی تصدیق کی گئی،اعلیٰ تعلیم، تکنیکی تربیت، ڈیجیٹل گورننس میں مزید تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہبازشریف نے اسلام آباد میں کنگ حمد یونیورسٹی کی تعمیر ،پاکستانی شہریوں کی رہائی ،وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر بحرین کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال،تربیت، سائبر سکیورٹی، دفاعی پیداوار اور معلومات کے تبادلے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیاگیا،دونوں رہنماوں نے کہاغزہ کے عوام کےلئے امن و استحکام کا قیام انتہائی خوش آئند ہے،ملاقات اعتماد کےساتھ اختتام پذیر ہوئی بات چیت کے ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے ،سٹریٹجک، اقتصادی، سکیورٹی اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید بلند کیا جائےگا۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کا2روزہ سرکاری دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچنے پر تپاک استقبال کیاگیا،ائیرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزایانی اور بحرینی قیادت کے سینئر اراکین نے استقبال کیا۔
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن



















