راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بنوں میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے 22 فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران موثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشتگرد ما رے گئے، مزید بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی تلاش کےلئے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ،سکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنےوالے ادارے ملک دشمن نیٹ ورکس کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ ویژن عزمِ استحکام کے تحت بے رحم انسداد دہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری رکھیںگے تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی و حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
دوسری جانب صدر،وزیر اعظم ،وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کے بروقت و موثر ردعمل کو سراہتے ہوئے کہا عزمِ استحکام کے تحت جاری کاﺅنٹر ٹیررازم مہم میں پاک فوج ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کا عزم قابل ستائش ہے،بھارتی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کا قلع قمع ریاست کی ترجیح ہے،شہدا ،غازی قوم کا فخر ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کامکمل خاتمہ کریں گے۔
بنوں میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 22 فتنہ الخوارج جہنم واصل



















