امریکہ میں مسلم برادر ہڈکو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا عمل شروع

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ میں مسلم برادرہڈ کی کچھ شاخوں کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینے کا عمل شروع ،صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردئیے ،انتظامیہ مسلم برادر ہڈ کو باضابطہ طور پر دہشتگرد تنظیم قرار دینے کی تیاری شروع کرے گی۔

ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کو ہدایت کی گئی تنظیم کے مختلف شعبوں کو فارن ٹیرارسٹ آرگنائزیشن (FTO) ،سپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیرارسٹ کی فہرست میں شامل کرنے کےلئے عملی کارروائی شروع کریں،وائٹ ہاوس نے دعویٰ کیا مسلم برادر ہڈ مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کی مہم کو ہوا دیتا ہے۔