جنگ میں شکست پر مودی مجرمانہ خاموشی توڑیں،اپوزیشن

نئی دہلی: (مشرق نیوز)امریکی کانگریس کی رپورٹ پر بھارتی اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے امریکی کانگریس کی رپورٹ جنگی میدان میں پاکستان کی بھارت پر فتح کی بات کرتی ہے، بھارتی شکست پر مودی کو اپنی مجرمانہ خاموشی توڑنی چاہیے۔

جےرام رمیش نے کہا امریکی کانگریس کی رپورٹ نے سفارتی وفد کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھا دئیے ،رپورٹ سفارتی محاذ پر بھارت کےلئے ایک اور سیٹ بیک ہے۔