سوشل میڈیا پر ملک دشمن اور نفرت انگیز بیانیہ روکنے کے منصوبے کی منظوری


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)محکمہ داخلہ پنجاب نے سوشل میڈیا پر ملک دشمن اور نفرت انگیز بیانیہ روکنے کے منصوبے کی منظوری دےدی، منصوبے کے تحت جعلی و اشتعال انگیز خبروں پر فوری ایکشن ہوگا۔

پنجاب کا محکمہ داخلہ مین سٹریم ، ڈیجیٹل و سوشل میڈیا کی24گھنٹے مانیٹرنگ کرےگا، 12 کروڑ49لاکھ روپے کی لاگت کاتھنک ٹینک منصوبہ24ماہ میں مکمل ہوگا، فیک نیوزکی فوری نشاندہی ممکن ہوگی،فوری سدباب کیا جائے گا،منصوبے کے تحت ففتھ جنریشن تھریٹس ختم کیے جائیں گے، ایکس، فیس بک، یو ٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹاگرام کی سخت مانیٹرنگ ہوگی۔