امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں:عظمیٰ بخاری


لاہور:(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے فلاحی منصوبے عالمی سطح پر پہچان بن گئے، امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں، اراکین امریکی کانگریس نے مریم نواز کے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو قابل تعریف ،جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثالی قرار دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا امریکی قانون سازوں نے اعتراف کیا مریم نواز کے اقدامات امریکی کمپنیوں کےلئے سرمایہ کاری کا پرکشش موقع ہیں، مریم نواز بھٹوں سے جبری مشقت ختم کرکے بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کررہی ہیں، خط میں اعتراف کیا گیا مریم نواز کا عمل غیرملکی سرمایہ کاری کےلئے پرکشش ہے، امریکی قانون سازوں نے واضح کیا پنجاب مستقبل میں اقتصادی تعاون کا دروازہ ثابت ہوسکتا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا مریم نواز بھرپور محنت اور ذمہ داری سے فرائض سرانجام دے رہی،کام اور فلاحی منصوبے عالمی سطح پر پہچان بن رہے ہیں۔