لاہور (اپنے نمائندے سے) ملک بھر میں ریلوے کی زمینوں پر قبضے کی تفصیلات سامنے آگئیں، ریلوے کی 12ہزار 500ایکڑ اراضی پر افراد اور ادارے قابض ہیں۔نجی ٹی وی نے سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں 8.5ہزار ایکڑ ریلوے زمین پر نجی ادارے و افراد قابض ہیں جبکہ ریلوے کی 4ہزار ایکڑ زمین پر سرکاری ادارے قابض ہیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں ریلوے کی 12.5ہزار ایکڑ زمین پر غیرقانونی قبضہ ہے، ملک بھر میں ریلوے کی کل ملکیت 168.9ہزار ایکڑ زمین ہے۔اسلام آباد میں ریلوے کے پاس 1.1ہزار ایکڑ زمین ملکیت ہے، پنجاب میں ریلوے کی ملکیت 91.6ہزار ایکڑ زمین ہے، سندھ میں ریلوے کی ملکیت 38.7ہزار ایکڑ زمین ہے جبکہ بلوچستان میں ریلوے کے پاس 9ہزار ایکڑ زمین ملکیت ہے اور خیبرپختونخوا ہ میں ریلوے کے پاس 28.4ہزار ایکڑ زمین ہے۔پنجاب میں ریلوے کی 5.6ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ ہے، سندھ میں ریلوے کی 5ہزار ایکڑ ، بلوچستان میں 1ہزار ایکڑ اور خیبرپختونخوا ہ میں 0.7ہزار ایکڑ ریلوے زمین پر قبضہ ہے۔
ملک بھر میں ریلوے کی 12 ہزار 500 ایکڑ اراضی پر افراد، ادارے قابض



















