کے پی، آپریشن ، بھارتی حمایت یافتہ 30 دہشت گردجہنم واصل، ڈی آئی خان: حملہ، 2 اہلکار شہید، 4 زخمی

راولپنڈی، ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر خیبرپختونخوا میں 5 کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج جہنم واصل کر دیئے،آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد مارے گئے، کرم میں ہی دہشت گردوں کے ایک اور گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کے آ پریشن میں 11 خوارجی ہلاک ہو گئے، ضلع مہمند میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیادد پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا، لکی مروت میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک اور آپریشن میں 2 خوارج جہنم واصل کئے گئے ، ٹانک میں کارروائی کے دوران بھی ایک خارجی کو ہلاک کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کےخلاف کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر کی گئیں، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کےلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تلاش کےلئے آپریشن تیز کر دیا ہے،دوسری جانب ڈی آئیخان میں پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے، ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہتھالہ گلوٹی روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب ہوا،شہید ہونیوالوں میں ڈرائیور اور کانسٹیبل شامل ہیں،4 اہلکار بھی زخمی بھی ہوئے۔