آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا،اچکزئی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محموداچکزئی نے کہا ہے آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہازر ،زور کی بنیاد پر حکومت لی گئی،ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے،علم بغاوت بلند کیا ،ملک میں آئین کی حکمرانی ہوگی ادارے اپنا اپنا کام کریں، سیاسی جماعتیں دستخط کریں، بانی پی ٹی آئی کے دستخط میں لے آوں گا بانی کی ضمانت دیں گے کسی کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کرےگا۔
سربراہ اپوزیشن اتحاد نے کہاکسی جنرل، شریف یا زرداری سے کوئی اختلاف نہیں، اچھا سماجی معاہدہ کریں پاکستان کو چلائیں، حکمران نہیں بننا، بس آئین واپس کردو۔
علیمہ ، عظمیٰ اور نورین خان نے کہا بڑے صبر سے کام لیا لیکن اب بات کرنا پڑے گی بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ،سڑک پر اپنا حق مانگ رہے تھے ،ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی،عورتوں کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا ، چادریں کھینچتے رہے، کچھ بھی کرلیں ڈرنے والے نہیں،ایک شخص اپنے ملک کے لوگوں کیلئے قربانی دے رہا ،آپ سیاست کہتے ہیں ،کسی بھی قسم کی غلامی قبول نہیں، اپنے بھائی کو تنہا نہیں رہنے دیں گے۔
عظمیٰ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی 2 ہفتوں سے قید تنہائی میں ہیں،میرا بیٹا جیل میں قید ہے ،کہتی ہوں باہر ظلم کا نظام ہے،26 نومبر اور 9 مئی کو ہوئے ظلم کو کسی صورت نہیں بھولیں گے،عمران خان نے پیغام دیا قوم خود کو تیار کر لے آزادی یا موت کا وقت آگیا۔



















