صدر نے جسٹس منصور علی شاہ ،اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) صدر زرداری نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ اور اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے۔

دونوں نے 27 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد استعفیٰ دیا ،ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق آصف زرداری نے جسٹس منصور علی شاہ ،اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے۔

ادھر ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،دونوں ججز نے ساتھی ججز سے چیمبرز میں جا کر الوداعی ملاقاتیں کیں،ساتھی ججز نے مستعفی نہ ہونے کامشورہ دیا ،آخری وقت تک قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے،ذرائع کے مطابق دونوں نے ملاقاتیں کر کے استعفیٰ دیا،ساتھی ججز کے اصرار کے باوجود اپنے فیصلے پر قائم رہے اور سپریم کورٹ سے چلے گئے۔