سوات:(مشرق نیوز)سوات میں گاڑی پر بم حملہ،اے این پی رہنما محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق ممتاز علی خان صبح گھر سے نکلے توراستے میں خستہ حال عمارت کی دیوار میں نصب ریموٹ کنٹرول بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ،خوش قسمتی سے اے این پی رہنمامحفوظ رہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق بم بڑی مہارت سے دیوار میں نصب کیا گیا ،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
سوات ، گاڑی پر بم حملہ،اے این پی رہنما ممتاز علی محفوظ رہے

















