اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد خودکش دھماکے میں افغانستان ملوث،شواہد سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے میں فتنہ الخوارج ،افغانستان کی ملی بھگت سامنے آگئی،طالبان رجیم پاکستان میں کھلم کھلا دہشتگردی کامرتکب ہو رہا ہے،دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانےوالی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں،دھماکہ12.45پر ہوا،افغان سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر صبح سویرے بازگشت سنی گئی۔
6 بجکر 45 منٹ پر افغان طالبان سے منسلک سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر جلد اسلام آباد جیسے ٹوئٹس دیکھے گئے،دھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے، لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے ، اسلام آباد کو جلانے کی باتیں کی گئیں،ذرائع کے مطابق افغانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 2 نومبر کودھمکی آمیز پیغامات کو پوسٹ کیا گیا،اسلام آباد ،دہلی میں ہونےوالے دھماکے پاکستان مخالف ممالک کی ملی بھگت ،مشترکہ مقصد پاکستان کو نقصان پہچانا ہے۔
حملے میں افغانستان ملوث،دھماکے سے قبل سوشل میڈیا پوسٹس واضح ثبوت



















