اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے 27ویں ترمیم کی مخالفت کردی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ترمیم آنی ہی نہیں چاہئے تھی، صوبوں کا حق کم کرنے کا فیصلہ تسلیم نہیں کریں گے، این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبوں کا شیئربڑھایا تو جاسکتاہے،کمی ممکن نہیں،18ویں ترمیم میں صوبوں کو دیئے گئے اختیارات کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچے۔
امیر جے یوآئی نے کہا26 ویں ترمیم کےلئے 11 اراکین خریدے گئے ، حکومت35 نکات سے دستبردار ہوئی ،ملکی سیاست میں نومبر کامہینہ ہنگامہ خیز ہے۔
27ویں ترمیم کی مخالفت،نومبر کامہینہ ہنگامہ خیز ہے ،فضل الرحمن



















