پیپلز پارٹی نے ممدانی کی کامیابی میں اپنا روٹی ،کپڑا اورمکان بھی ڈال لیا،عظمیٰ بخاری
لاہور:(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے زہران ممدانی کے نیو یارک کامیئر منتخب ہونے پر سب لوگ خوش ہیں لیکن ہم لوگ زیادہ خوش ہیں ،پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے کامیابی میں ہمارا روٹی ،کپڑا اورمکان بھی ڈالیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا قاسم گیلانی نے ٹوئٹ میں روٹی ، کپڑا اور مکان کا تڑکا لگا دیا ،پہلے یہاں تو دے لیں آپ نیو یارک چلے گئے ،سندھ کی بات کریں تو آپ پیچھے پڑ جاتے ہیں ، میری تو ویسے بھی بڑی شکایتیں لگاتے ہیں۔
دریں اثنا اپنے پیغام میںوزیراطلاعات نے کہا قائد ،اقبال کا پاکستان اقوام عالم میں سورج کی طرح چمک رہا ہے،مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں،مریم نواز کے ہر منصوبے میں شفافیت و عوامی خدمت واضح نظر آتی ہے،علامہ اقبال کا فلسفہ ، نظریہ پاکستان کے قیام کا باعث بنا۔


















