لاہور:( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پنجاب کے خواب کی تکمیل کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغازکردیا گیا۔
پنجاب میں آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کےساتھ منسلک کرنے کی شاندار کاوش ہے،چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت5 ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائےگا،آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کے معروف سافٹ ویئر ہاوسز میں انٹرن شپ کا شاندار موقع ہے۔
آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کے مطابق سکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے ،آئی ٹی کمپنیز میں انٹرن شپ سے پروفیشنل اور ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا نادر موقع بھی ملے گا،4سال میں ڈگری مکمل کرنےوالے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی گریجویٹ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں،cmitinterns.punjab.gov.pkپر طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاہب کو آئی ٹی کا ہب بنا کر ترقی کی نئی راہ پر گامزن کررہے ہیں، نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔
مزید برآں ماحول پر کاپ30کانفرس کل سے برازیل میں شروع ہوگی، کانفرنس 21نومبر تک جاری رہے گی،وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی،سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب،وزیربلدیات ذیشان رفیق اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بھی ساتھ ہوں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز 19ماہ میں ویسٹ ٹو ویلیو، ویژن ٹو گلوبل ایکشن کے پنجاب حکومت کے ویژن پر گفتگو کریں گی ۔
چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز،پنجاب کو آئی ٹی کاہب بنائیں گے،مریم نواز



















