دوحہ: (مشرق نیوز)صدر آصف زرداری نے کہاہے پاک تاجک سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ تعلقات میں گہرائی کا مظہر ہے۔
آصف زرداری نے تاجکستان کے ہم منصب امام علی رحمان سے ملاقات کی، خطے و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،خاتون اول آصفہ ،بلاول بھٹو ،پاکستان کے قطر میں سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
صدرمملکت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع و عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاپاکستان تاجکستان کےساتھ تاریخی، ثقافتی و لسانی رشتوں پر مبنی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،CASA-1000 منصوبے کی بحالی مشترکہ خوشحالی کی جانب اہم قدم ہے۔
آصف زرداری نے تاجکستان کو پاکستان کے ذریعے تجارت و روابط کے نئے مواقع تلاش کرنے ،براہ راست پروازوں کی بحالی پر غور کی دعوت دی ،اگست 2025 میں ہونےوالی مشترکہ فوجی مشق ”دوستی-II‘ ‘کو سراہا اور دفاعی تعاون و استعداد کار میں معاونت کی پیشکش کردی۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















