ایم ڈی کیٹ کے امتحانات،ایک لاکھ سے زائد طلبہ کی شرکت

لاہور،اسلام آباد،کراچی :(ایجوکیشن رپورٹر،بیورورپورٹ)ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کےلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، امتحانات میں1لاکھ40125 طلبہ نے شرکت کی۔

ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز ، ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں قائم کیاگیا،پنجاب 46، سندھ 17، خیبرپختونخوا 11، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں1، 1 نجی میڈیکل کالج ، خیبرپختونخوا 6، پنجاب 25 اور سندھ میں 12 نجی ڈینٹل کالجز کام کر رہے ہیں۔

طلبہ نے انتظامات کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ٹیسٹ کے سوالات مناسب اور متوازن ، چند سوال مشکل تھے،دوسری جانب والدین نے انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا امتحانی سینٹرز کے باہر بیٹھنے یا انتظار کرنے کی مناسب جگہ موجود نہیں تھی،شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،ایم ڈی کیٹ کا آفیشل رزلٹ ایک ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔