بلدیاتی انتخابات موخر کرنے پر تنقیدلاعلمی ہے،الیکشن کمیشن


اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے کہا ہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے پر تنقید آئین و قانون سے لاعلمی ظاہر کرتی ، الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن مجاز اتھارٹی ہے، آئین کے آرٹیکل140A کے تحت صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کا قانون بنانے کی پابند ہے اور الیکشن کمیشن الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 219 کے تحت مجاز اتھارٹی ہے۔

ای سی پی حکومت پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 نافذ کر دیا، نتیجے میں 2022 کا قانون منسوخ ہو گیا ہے، منسوخ شدہ قانون کے تحت انتخابات ممکن نہیں ،نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 کی منظوری کے بعد سابقہ حدبندیوں کا شیڈول واپس لینا قانونی طور پر ضروری ہے، حکومت پنجاب کو حلقہ بندی اور ڈیمارکیشن رولز مکمل کرنے کےلئے 4 ہفتوں کی مہلت دےدی گئی ، رولز مکمل ہوتے ہی حلقہ بندی کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا،الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو 30 اکتوبر کو طلب کرتے ہوئے کہا حلقہ بندی مکمل ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات فوراً کرائے جائیں گے۔