علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کےلئے ناگزیر ہے: اسحاق ڈار
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان ،پولینڈ کے درمیان تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ نے اہم کردار ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے پولینڈ کے ہم منصب کیساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان پولینڈ کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے،نائب وزیراعظم پولینڈ رادوسواف سیکورسکی کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
دوسری جانب وزیر خارجہ نے ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کےلئے ناگزیر ،حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورک کی ترقی کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ، پاکستان جنوبی ایشیا اوروسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا ذریعہ ،خطے میں کلیدی حیثیت، روابط کے فروغ سے ہی اجتماعی ترقی کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے، اسحاق ڈارنے کہا سی پیک کے تحت روڈ منصوبے رابطوں کے حوالے سے اہم ہیں، پاکستان اورازبکستان کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کا منصوبہ زیر غور ہے،بجلی کے منصوبے توانائی میں کفالت کے حوالے سے اہم ہیں۔



















