لاہور: (سٹاف رپورٹر)ریاست کےخلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں،بدمعاشوں اور غیر قانونی رہائشیوں کےلئے پنجاب کی زمین مزید تنگ کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان پر مسلسل تیسرے غیر معمولی اجلاس میں ریاستی رٹ ،قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی و تاریخی فیصلے کیے گئے،لاوڈسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازم،ہر ضلع میں وسل بلور سیل قائم کیے جائیں گے،انتہا پسند جماعت ،غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوںکےخلاف پنجاب پولیس ہیلپ لائن 15میں خصوصی سیل قائم،صوبے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کی رفتار تیز کی جائےگی، عوام انتہا پسند جماعت اور غیرقانونی تارکین وطن کی اطلاع کےلئے فوری 15 پر کال کریں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پنجاب میں ڈالا ،بدمعاشی اور مافیا کلچر کسی صورت برداشت نہیں ،امن کمیٹیز کو فوری طور پر موثر اور مزید فعال بنایاجائےگا،امن کمیٹیز کو جاری تمام آپریشنز پر آن بورڈ رکھا جائے گا،پنجاب حکومت کے ویژن ریاست عوام کی چوکھٹ پر کے تحت ہر شہری کے دروازے تک موبائل پولیس سٹیشن کی خدمات پہنچائی جائیں گی۔
پنجاب حکومت نے پھر واضح کر دیا کومبنگ آپریشنز،کارروائیاں صرف مخصوص انتہا پسند ذہنیت کےخلاف ہیں کسی فرقہ یا عقیدے کےخلاف نہیں،انتہا پسند جتھوں کے اشتہارات، تصاویر اور پلے کارڈز پر سخت پابندی ،کارروائی ہوگی،پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ روزانہ غیرقانونی بین الاقوامی رہائشیوں کےخلاف کومبنگ آپریشن رپورٹس اپ ڈیٹ کریں گی،انتظامیہ کو ضلعی رپورٹس میں روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا کتنے غیرقانونی رہائشی کہاں کہاں کاروبار سے منسلک ہیں، عوام غیرقانونی رہائشیوں کو دکان یا مکان کرائے پر نہ دیں ورنہ کرایہ داری،پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے،سوشل میڈیا پر شر انگیزی و نفرت کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ،غیرقانونی اجتماعات یا بازار بند کرانے والوں پر دہشتگردی قوانین لاگوہوںگے۔
دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نواز ہنرمند پروگرام کے تحت چند ماہ میں ایک لاکھ80 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ کا نیا و منفرد ریکارڈقائم ہوچکا،مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا 75ہزا ر سے زائد ہنر مند نوجوان برسر روزگار،15ہزار انٹرنیشنل اداروں میں روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، ٹیوٹا اداروں سے ٹریننگ حاصل کرنے والے ساڑھے 27 ہزار سے زائد نوجوان برسرروزگار ہو گئے۔
پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اداروں سے 45ہزار ،پنجاب سکلزڈویلپمنٹ فنڈزسے تربیت یافتہ 1428 نوجوانوں کو روزگار مل گیا،گارمنٹ سٹی سے ٹریننگ حاصل کرنے والی 350طالبات بھی برسرروزگار ہیں، پہچان سکل ڈویلپمنٹ پروگرام فار ٹرانس جینڈرزکے تحت 450 ٹرانس جینڈرز کو بھی نوکریاں مل گئیں۔
خصوصی اجلاس میں صنعتی ترقی کےلئے انڈسٹری کا نیا سروے کرانے کا فیصلہ،ہنرمندنوجوانوں کےلئے مریم نواز فری پرواز کارڈ کے اجرا پراصولی اتفاق کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سانائے تاکائچی کوجاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا سانائے تاکائچی کا وزیراعظم بننا جاپان میں نئے عہد کا آغاز ثابت ہوگا، سماجی روایت کو توڑ کر خواتین کا برسراقتدار آنا معاشرے میں روشنی کی نئی کرن ہے۔
وزیراعظم نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا اجرا کر دیا
ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی
ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ، چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ



















