کسی کو معافی مانگنی ہے تو زرداری ،بلاول مانگیں،عظمیٰ بخاری
لاہور:(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی خود فیصلہ کرے حسن مرتضی کے بیان پر خاموش رہے گی یا جواب دینا پڑے گا،کیا حسن مرتضی اپنی ہی قیادت کےخلاف سازش کر رہے ہیں؟اگر کسی کو معافی مانگنی ہے تو زرداری ،بلاول کو مانگنی چاہیے جن کے کنٹرول میں ایسے ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں رہ سکے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ایک طرف پیپلزپارٹی جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپتی ہے اور دوسری طرف قیادت پر کیچڑ اچھالنے سے باز نہیں آتی،پیپلزپارٹی کی قیادت کو حسن مرتضی کے بیان کا فوری نوٹس لینا چاہیے کیونکہ پنجاب سے ہارے ہوئے چند رہنما اپنی ہی جماعت کی کامیابی برداشت نہیں کر پا رہے۔



















