سعد رضوی کے بینک اکاﺅنٹس،جائیدادیں سیل، فنانسرز پرپرچے کٹیں گے،عظمیٰ بخاری


لاہور:(سٹاف رپورٹر)سعد رضوی کے بینک اکاﺅنٹس،جائیدادیں سیل، فنانسرز پر دہشتگردی کے پرچے کٹیں گے،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کردیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ٹی ایل پی کی مالی مدد کرنےوالوں کےخلاف دہشت گردی کے مقدمات درج ہوں گے، 3800 معاونین کی نشاندہی کرلی، حیرت ہوئی ٹی ایل پی کی مالی مدد کرنے والوں میں بڑے بڑے نام اور پڑھےڈ لکھے لوگ بھی شامل تھے،خادم حسین رضوی کی قبر کہیں منتقل نہیں کی جارہی مگر قبر کا استعمال کرتے ہوئے چندہ اکٹھا کرنے اور اشتعال انگیزی کےلئے مجمع اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ٹی ایل پی کے احتجاج کے دوران لاشوں کا پروپیگنڈا کیا گیا، مریدکے واقعے میں 3 شہری شہید ہوئے جو راہ گیر تھے جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے جبکہ پرتشدد احتجاج کے دوران 110 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، احتجاج کے دوران ستھرا پنجاب کی گاڑیوں سمیت پولیس موبائلز اور ریسکیو گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا، اینٹوں سے بھری ٹرالیاں ان کےساتھ چل رہی تھیں۔

صوبائی وزیر نے کہا سعد رضوی کے گھر سے ایک کلو 920 گرام سونا، 898 گرام چاندی، 69 برانڈڈ گھڑیاں، سونے کے کنگن، 12 بریسلیٹ، سونے کے ہار، چاندی کے تاج، انگوٹھیاں اور 50 ہزار بھارتی روپے برآمد ہوئے، سعد رضوی کے 91 بینک اکاونٹس تھے جنہیں منجمد،مسروقہ و غیر مسروقہ جائیدادیں سیل کر دیں،موٹرسائیکلوں سے لگژری گاڑیوں تک پہنچنے کا سفر سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں، کوئی مسلمان کسی مسجد کو شہید کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا مگر مساجد کا انتظام اہل سنت کے معتدل علما کے حوالے کیا جائےگا۔

عظمیٰ بخاری نے کہاٹی ایل پی کی 330 مساجد کا انتظام حکومت نے سنبھال لیا ، مساجد اذان اور نماز کےلئے کھلی رہیں گی، لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس ہے، تمام مسالک سے درخواست ہے لاوڈ سپیکر کو اذان اور مساجد کو صرف نماز کےلئے استعمال کیا جائے، باقی کسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی،وزیر اطلاعات پنجاب نے سوشل میڈیا کی رپورٹ کے حوالے سے کہا جو بچے پکڑے جاتے ہیں والدین دہائیاں دیتے ہیں، گزارش ہے پریشانی سے بچنے کےلئے بچوں پر نظر رکھیں، آپ کے بچے کسی کا ایندھن بننے کےلئے دنیا میں نہیں آئے، آپ کے بچوں کو بھی تعلیم اور ترقی ملنی چاہیے۔