جہانیاں:(مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان نے معاشی استحکام و سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کردی،4دن کی جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت قیامت تک شکست کو نہیں بھلا سکتا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا بھارت کےخلاف کامیابی پاک فوج کی جرات، بہادری کا نتیجہ ہے،تاریخ رقم کی گئی ، فیلڈ مارشل نے جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا، بھارت قیامت تک شکست سے باہر نہیں نکل سکتا، پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت و سڑکوں کے منصوبوں سے عوامی ریلیف یقینی بنایا گیا، مریم نواز ،ٹیم نے پنجاب میں محنت، دیانت ،خلوص سے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کردی۔
وزیراعظم نے کہا شبانہ روز محنت سے ملک ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن ،تمام اشارئیے مثبت ہیں،بھارت کےخلاف عظیم فتح نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا،اقتدار سنبھالا تو ملک کو شدید معاشی بحران و دیوالیہ پن کا سامنا تھا،ڈیڑھ سال میں دیوالیہ کے خطرے سے نکل کر معاشی استحکام کی راہ اختیار کرلی، دیانت و محنت کےساتھ دن رات کام کرنا ہوگا۔
شہبازشریف نے کہا معاشی استحکام و سفارتی کامیابیوں کی نئی مثال قائم کردی، تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد میں ملکر کام کرنا ہوگا، ملکی ترقی ہی سب کی کامیابی ، ملک کے خوابوں کو حقیقت بنانا ہے،غزہ میں جنگ بندی بڑی انسانی خدمت ، پاکستان کو کردار ادا کرنے پر فخر ہے ، سعودی عرب کےساتھ تعلقات میں نئی گرمجوشی پیدا ہوئی ،آیئے! ملکر پاکستان کو عظیم بنائیں۔
کامیابیوں کی نئی مثال قائم ،بھارت شکست کو نہیں بھلاسکتا،وزیراعظم



















