بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے چکر کو توڑ سکتا ہے،بلاول بھٹو
کراچی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے ماحولیاتی تبدیلی، تنازعات، معاشی عدم مساوات دنیا بھر میں غربت بڑھا رہے ہیں۔
غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میںبلاول بھٹو نے کہاغربت، عدم مساوات و سماجی ناانصافی کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی،قائد عوام ، بےنظیر شہید نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں زندگیاں وقف کردیں، غربت میں کمی لانے کےلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا،پروگرام خواتین کو بااختیار ،خاندانوں کو سہارا دیتا اورنسل در نسل چلتی خاندانوں کی غربت کے چکر کو توڑ سکتا ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہاعالمی برادری کولاکھوں انسانوں کو مایوسی کی طرف دھکیلنے والے مسائل کو دیکھنا ہوگا ،وقت عالمی سطح پر جغرافیائی تقسیم سے بالاتر ہو کر انسانی بنیادوں پر مشترکہ اقدامات کرنے کا ہے، دنیا کو مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ منصفانہ، مساوی و پائیدار عالمی نظام تشکیل دیا جاسکے۔


















