امریکی وزیرِ دفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئے، ہنگامی لینڈنگ

لندن: (مشرق نیوز)امریکی وزیر دفاع طیارہ حادثے میں بال بال بچ گئے، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع بیلجیئم میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن جا رہے تھے،اڑان بھرنے کے بعد طیارہ جب آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا تواونچائی کم ہونا شروع ہوگئی۔

پرواز نے ”7700“ ایمرجنسی اسکواک کوڈ بھیجا جو کسی بڑی فنی خرابی یا ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے، جواب میں طیارے کو برطانیہ کے علاقے سفولک میں باضابطہ طور پر لینڈ کا کہا گیا تھا، رن وے کلیئر ہونے پر طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی۔