واسا ریفرنڈم، کامیابی حاصل کرنے کیلئے مشعل سمیت 4 مزدور تنظیموں کا جوڑ توڑ

لاہور (قمر عباس نقوی)واسا ریفرنڈم 2025-27 میں سابق سی بی اے مشعل سمیت 4 لیبر یونینز مد مقابل فتح کے حصول کی خاطر جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری، بیرونی سیاست بھی شامل ،انتخابات چیلنج دسمبر کے آخر میں 5600سے زائد سکیل 1سے سکیل 16کے ملازمین سی بی اے کا انتخاب کرنے کی خاطر حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ، 3000سے زائد ورک چارج ملازمین کو ووٹ کا استعمال کرنے پر ڈی جی لیبر پنجاب کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق واسا لاہور میں مزدور کی نمائندگی کی خاطر ہر دو سال کے بعد ریفرنڈم کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں فتح کی خاطر مختلف ناموں سے لیبر یونین میدان میں آتی ہیں اس حوالہ سے لیبر یونین ریفرنڈم میں بیرونی سیاست کی حکومتی شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے اور تشہیری مہم میں حکومتی وزراءکی تصاویر کو شامل کرتے ہوئے ریفرنڈم میں فتح کی خاطر واسا ملازمین کو قائل کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کی جا رہی ہے ریفرنڈم 2025-27میں سابق سی بی اے مشعل یونین صدر فاروق چوہدری سمیت دیگر 4لیبر یونین میدان میں مد مقابل ہیں جس میں واسا ایمپالئز ویلفیئر المعروف پھول یونین صدر عمر فیاض بٹ ، مزدور تلوار یونین صدر سلطان گجر ،سینی ٹیشن ورکر المعروف چراغ یونین صدر جوزف جوئیہ ،واسا ایمپلائز المعروف گینتی یونین صدر افضال شیر شامل ہیں جو کہ مزدور کے مسائل کے حل کے نام پر ریفرنڈم کے موسم میں میدان میں اترتے ہوئے مزدور کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش میں دن رات محنت کرتے دکھائی دے رہے ہیں واسا ریفرنڈم چیلنج کے بعد لیبر پنجاب میں قانونی تقازوں کو پورا کیا جا رہے ہیں جس میں تمام لیبر یونینز کو پروسیڈنگ پر مدعو کیا جارہا ہے آئندہ رواں ماہ کی 23تاریخ کو دوبارہ مد عو کیا گیا ہے اور ووٹر لسٹیں بھی حاصل کی گئی ہیں جس کے مطابق ملازمین کی تعداد 5650سامنے آئی ہے فتح کے حصول کی خاطر لیبر یونین کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ واسا مزدور وٹس ایپ گروپس میں سیاسی اور ذاتی تنقید سمیت سیاسی وفا داری کی تبدیلی کا اعلان بھی انہی وٹس ایپ گروپس میں کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ واسا تاریخ میں پہلی دفہ ورک چارج ملازمین کو ووٹ کے استعمال کی خاطر چراغ یونین کی قیادت کی جانب سے ڈی جی لیبر پنجاب کو تحریری درخواست بھی جمع کروائی گئی ہے جن کی تعداد 3000سے 3200کے قریب بنتی ہے امید کی جا رہی ہے دسمبر میں واسا ریفرنڈم کا انعقاد متوقع ہے لیبر پنجاب کی جانب سے واسا انتظامیہ کا ریفرنڈم اخرجات جو کہ 11لاکھ سے زائد کے بنتے ہیں جمع کروانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں سابق سی بی اے مشعل یونین کی قیادت کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے مزدور کے مسائل کو حل کروایا جس سے ماضی کی طرح واضح اکثریت سے فتح حاصل کریں گئے جبکہ پھول یونین کی قیادت کے مطابق مزدور کے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے مزدور کی ناراضگی اور غصہ کی بنیاد پر فتح ان کو ہو گی جبکہ دیگر تینوں یونینز بھی پر امید ہیں ۔