احتجاج کیس، علیمہ پر فرد جرم عائد،قریشی کی بریت چیلنج


راولپنڈی ،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر) خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت10ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، علیمہ خان کی درخواست پر پراسیکیوشن نے دلائل دیئے،کیس میں نامزد علیمہ خان سمیت 10 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی مقدمے میں بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،پراسیکیوشن نے مو¿قف اختیار کیا شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس بری کیا ،حقائق کا درست جائزہ نہیں لیاگیا،بریت کو کالعدم قرار دیا جائے۔