پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا ہے دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں، 8 اکتوبر کا استعفیٰ جسے پہلے مسترد کردیا گیا تھا اب تسلیم کرلیا گیا ہے ،دوسری جانب کے پی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا صرف عمران خان کےساتھ بیٹھنا ہی کے پی میں دہشتگردی کے مسئلے کا حل ہے،سہیل آفریدی کو ایڈوانس مبارکباد پیش کرتا ہوں، یقین دلاتا ہوں سفر میں ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کےلئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے، جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفیٰ دےدیا، جس طرح جمہوریت کےساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، باز آجائیں، ہماری پارٹی ہماری مرضی ہے، ان کو جمہوریت کا راستہ نہیں روکنا چاہیے،میں نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جو کام کیا وہ آن ریکارڈ ہے، صوبہ یا حکومت اس وقت کامیاب ہوتی ہے جب تسلسل ہو ، جب ہماری حکومت آئی تو صرف کچھ پیسہ تھا، اب خزانے میں 200ارب روپے پڑے ہوئے ہیں،ہم نے باضابطہ فنڈز بھی دئیے ، میں نے ہر حلقے کو پیسے دئیے ، علی امین گنڈاپور نے مزید کہا چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، وہ ہمارے بچوں کےلئے قید ہیں، ہمارے صوبہ میں جو امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے جو قیدی نمبر 804 ہے اس کےساتھ بیٹھیں، بحثیت کارکن کے میری جہدوجہد جاری رہے گی۔
صرف عمران خان کےساتھ بیٹھنا ہی کے پی میں دہشت گردی کے مسئلے کا حل ہے:علی امین گنڈاپور



















