آزمائش کی گھڑی میں اپوزیشن کااعلامیہ شرمناک حدتک افسوسناک ہے، عرفان صدیقی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے آزمائش کی گھڑی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلامیہ شرمناک حد تک افسوسناک ہے،دہشتگردوں ،سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا، انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا قانون نافذ کرنےوالے ادارے اپنی ساکھ کھوچکے ۔

عرفان صدیقی نے کہا سرزمین کے تحفظ کےلئے جانیں نچھاور کرنے والے سپوتوں کے بارے میں الفاظ پست سوچ کا اظہار ہیں،اعلامیے میں صوبائی حکومت سے مشاورت کی نصیحت کی گئی وہ صوبائی حکومت جو 13 برس سے پورے وسائل کےساتھ دہشتگردوں کی پرورش کر رہی ہے۔

لیگی سینیٹر نے کہا صوبے کو دہشت گردوں کا محفوظ قلعہ بنا کر رکھ دیا ،پاک فوج سے بغض رکھنے والے ٹولے کی آنکھ میں حیا بھی باقی نہیں رہی۔