بلوچستان، مقامی قبائل ،فتنہ الہندوستان میں جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: (بیورورپورٹ)بلوچستان میں مقامی قبائل ،فتنہ الہندوستان میں جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پرامن لوگوں پر حملہ کیا،ذرائع کے مطابق مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کردیا،دہشتگردوں کی جانب سے مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیاگیا، مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا، دہشتگردوں سے جھڑپ میں مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید ،2 زخمی ہوگئے،کورکی کے مقامی قبائل نے عہد کیا پرامن علاقے کو دہشتگردسرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔