پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ نے گمشدہ بیٹا ماں سے ملوا دیا

لاہور ( میاں ساجد)کمیونٹی سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ نے 9 سال سے گمشدہ بیٹا تلاش کرکے ماں کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر خاتون نے کہا کہ میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی انسان دوستی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ میرے گھر میں پورے خاندان میں خوشیوں کے چراغ روشن کرنے میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ثاقب باجوہ اور کمیونٹی سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کی کاوشیں شامل ہیں جس پر میں ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار اور دعائیں کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج بچھڑے ہوئے بیٹے سے میری ملاقات ہوئی تو محسوس ہوا ہے کہ آج میرے بیٹا کا دوبارہ جنم ہوا ہے۔ بچھڑے ہوئے بیٹے کو حاصل کرکے مجھے جو اطمینان اور سکون میسر ہوا یہ میرا خدا ہی جانتا ہے۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اورسائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ کی پوری ٹیم کیلئے میری زبان سے دعائیں نکل رہی ہیں۔