راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے ویڈیو لنک ٹرائل کہہ کر دھوکے سے حاضری لگوائی گئی، عمران خان اب پیش نہیں ہوں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہابانی پی ٹی آئی اب اپنے سیل سے بالکل باہر نہیں نکلیں گے،غیر قانونی ٹرائل ہے،عمران خان کےلئے نئی نئی غیر قانونی چیزیں ایجاد کر رہے ہیں،امید کرتے ہیں فیئر ٹرائل کا حق ملے گا۔
دھوکے سے حاضری لگوائی گئی، عمران اب پیش نہیں ہوں گے، علیمہ



















