واشنگٹن: (خواجہ فاروق) امریکہ نے قطر کوسلامتی کی ضمانت دیتے ہوئے کسی بھی حملے کی صورت میں فوجی کارروائی کا اعلان کردیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا قطر پر حملہ ہوا تو امریکہ جواب دےگا،قطر امن، استحکام و خوشحالی کی جدوجہد میں ثابت قدم اتحادی ہے،دفاع کیلئے فوجی کارروائی سمیت تمام اقدامات کریں گے، امریکہ،قطر قریبی فوجی تعاون و مشترکہ مفادات کے رشتے میں جڑے ہیں،تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔
امریکی صدر کے حکم نامے میں کہا گیا ریاست قطر کی سرزمین، خودمختاری یا اہم تنصیبات پر کسی بھی مسلح حملے کو امریکہ اپنے امن و سلامتی کےلئے خطرہ سمجھے گا،جواب میںامریکہ کی جانب سے تمام قانونی و مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔
ترجمان وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قطر پر کسی بھی حملے کو امریکہ پر حملہ تصور کیا جائےگا، قطر کی سالمیت کے تحفظ کیلئے سفارتی، معاشی و فوجی اقدامات کریں گے، نیتن یاہو نے یقین دہانی کرائی قطر پر دوبارہ حملہ نہیں کیا جائے گا۔
غزہ:(مشرق نیوز)حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بعض شقوں میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس اسرائیل کے مکمل انخلا اور رہنماوں کے قتل نہ کیے جانے کی بین الاقوامی ضمانتیں چاہتی ہے،تنظیم کو باضابطہ جواب دینے کےلئے 2سے 3 دن درکار ہیں،حماس کے مذاکرات کاروں نے حالیہ دنوں دوحہ میں ترک، مصری اور قطری حکام سے ملاقاتیں کیں،غیر مسلح کیے جانے کی شق کو سب سے زیادہ متنازع قرار دےدیا۔
دریں اثنا حماس کے سینئر سیاسی رہنما نے کہاٹرمپ کے جنگ بندی منصوبے کو مسترد کر دیں گے،منصوبہ اسرائیلی مفادات کو پورا،فلسطینی عوام کے مفادات کو نظر انداز کرتا ہے،سیاسی قیادت کو امن منصوبے کے تحت غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی و غیر مسلح ہونے کی شقوں پر بھی شدید تحفظات ہیں،امریکی منصوبے میں کئی “مبہم نکات” ہیں ،اسرائیل کو کھلی چھوٹ دی گئی ،منصوبہ دراصل ٹرمپ کے سیاسی فائدے کےلئے بنایا گیا، جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل کسی نہ کسی بہانے کارروائی جاری رکھ سکتا ہے۔
دوسری جانب غزہ کی جانب بڑھنے والے امدادی فلوٹیلا پر اسرائیل کا سائبر حملہ، مواصلاتی نظام مفلوج کر دیا، منتظمین نے کہا2اسرائیلی جنگی جہازوں نے انتہائی خطرناک و دھمکانے والے انداز میں 2کشتیوںکا گھیراو کیا،سائبر حملہ ہونے سے تمام نیویگیشن اور کمیونیکیشن سسٹمز اچانک بند ہو گئے،اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات نے 40 سے زائد ممالک کے نہتے شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا ،تمام تر خطرات کے باوجود مشن جاری رکھیں گے۔
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو ملائیشیا کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی ایکسٹینشن ہوگی: طارق فضل چوہدری
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپشن میں سرفہرست، ایف بی آر دوسرے نمبر پر، رپورٹ جاری
7 شرائط پوری ہونے تک امریکہ کیساتھ مذاکرات نہیں ہونگے: قالیباف

















