9مئی کے 11 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)9مئی کے 11 مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر،انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
عدالت میں ملزموں کی حاضری لگانے کے بعد چالان نقول تقسیم کی گئیں،جی ایچ کیو گیٹ 4 ، آرمی میوزیم پر حملہ، حساس بلڈنگ جلانے اور میٹرو سٹیشن جلانے کے کیسز بھی شامل کر لیے گئے۔



















