معیشت مستحکم اور درست سمت گامزن ،پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،وزیراعظم


لندن:(مشرق نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی، اچھے ماحول میں میٹنگ سے پاکستان ،امریکہ کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئےگی،مسلم ممالک کے سربراہوں کےساتھ غزہ مسئلے پر ہونےوالی امریکی صدر کی ملاقات کے جلدحوصلہ افزا نتائج نکلیں گے،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ،سب کچھ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، سمندر پار پاکستانی اپنے اپنے دائرے میں ملک کی خدمت کر رہے ہیں، آپ لوگ پاکستان کے سفیر ہیں۔

پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاملکی معیشت مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے نہ صرف مستحکم ہوئی بلکہ اب درست سمت گامزن ہے،اوورسیز قیمتی سرمایہ ،پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں،معاشی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے،2 سے 3 سال قبل معیشت ہچکولے کھا رہی تھی،ٹیم ورک کے بغیر کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی،پاکستان کو عسکری، معاشی و سفارتی محاذ پر کامیابیاں ملیں، جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی، یو این اجلاس میں پاکستان کا بہترین مقدمہ پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا ملکی عزت و توقیر بڑھ گئی،اقوام متحدہ اجلاس میں پاکستان نے غزہ ،کشمیر کا معاملہ دنیا کے سامنے اجاگر کیا، اسرائیلی بربریت میں64 ہزار فلسطینی شہید ،ظلم کا خاتمہ اور جلد امن قائم ہونا چاہیے۔