سعودی عرب کےساتھ معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں،خواجہ آصف


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے سعودی عرب کےساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں ،دونوں ممالک کافی عرصے سے بات چیت کررہے تھے۔

برٹش امریکی صحافی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا سعودی عرب کےساتھ دفاعی تعلقات بہت طویل ، پہلے بھی افواج سعودی عرب میں تعینات رہیںابھی بھی سعودی سرزمین پر موجود ہیں،ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی، ہیروشیما ،ناگاساکی کے بعد کوئی بھی ایٹمی طاقت ہتھیار استعمال کرنے کے حق میں نہیں،جمہوریت بہترین نہیں لیکن راہ پر گامزن ہیں، میں خود بغیر کسی الزام کے 6 ماہ جیل میں رہا۔

دریں اثنا اپنے پیغام میںوزیردفاع خواجہ آصف نے کہا بھارت پر فتح، سعودی عرب کےساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک، امریکہ تعلقات میں بے مثال پیشرفت ہوئی ،2025کامیابیوں سے بھرپور سال اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے۔