اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو تحفے میں دئی گئی 4 بسوں کا افتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا پاکستان ،سعودی عرب کے برادرانہ و مثالی تعلقات کودنیا بھر میں سراہا جاتا ہے،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سعودی حکومت کے دل میں خاص مقام رکھتی ہے،تقریب سے قبل سفیر کو سینٹرل ٹرانسپورٹ یونٹ کے ڈائریکٹر سید حسن آفتاب نے جامعہ کی ٹرانسپورٹ سہولیات پر بریفنگ دی۔
سعودی حکومت کا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کےلئے بسوں کا تحفہ



















