چمن،راولپنڈی:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)چمن میں دھماکہ،5افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ چمن میں پاک افغان سرحد کے قریب ٹیکسی سٹینڈ میں ہوا،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،زخمی ہونے والوں میں قبائلی رہنما بھی شامل ہیں،سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے کہا دھماکہ خیز مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا،بارڈر کے آس پاس ناکہ بندی کر کے چیکنگ سخت کر دی ،ادھر بلوچستان حکومت نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی حکام سے رابطہ کر کے تحقیقات کےلئے اضافی وسائل فراہم کرنے کی درخواست کردی۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 17 ستمبر کو فتنہ الہندوستان کی اطلاع پر کیا گیا،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا،ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہیں، دہشتگردی کے تمام مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
چمن،دھماکہ،5افراد جاں بحق ،خضدار،4دہشتگرد جہنم واصل

















