پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان ،کامیابی کا تناسب 60 فیصد

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر+ نمائندگان) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 60 فیصد رہا، ایک لاکھ 80 ہزارطلبا میں سے ایک لاکھ 9ہزارطلبا کامیاب ہوئے، 70 ہزارطلبا انٹرمیڈیٹ امتحانات میں فیل ہوئے،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 52 فیصد لڑکے فیل ہوئے،انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 70 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں۔سرکاری کالجزکے50 فیصد، پرائیویٹ کے62فیصد لڑکے پاس ہوئے،سرکاری کالجزکی72فیصد، پرائیویٹ کی 80 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں،پری میڈیکل میں78فیصد، پری انجینئرنگ میں76فیصد طلبا پاس ہوئے،آرٹس کے47فیصد، کامرس کے62فیصد، جنرل سائنس 60 فیصد طلبا پاس ہوئے۔راولپنڈی بورڈ نے بھی سالانہ نتائج کا اعلان کردیا،راولپنڈی بورڈ میں اوور آل پہلی پوزیشن اریج شفقت حیات نے1148 نمبر لیکرحاصل کی،طالبہ اریج شفقت حیات کا تعلق پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ سے ہے، 1139 نمبر کےساتھ عائشہ مشتاق کی دوسری پوزیشن ہے اورانکا تعلق پنجاب کالج خواتین تلہ گنگ سے ہے،ایمان فاطمہ کی 1138 نمبر کےساتھ تیسری پوزیشن ہے،انکا تعلق رائل کالج آف سائنسز گرلز چکوال سے ہے، پوزیشن ہولڈر طلبہ کو آج فاطمہ جناح یونیورسٹی آڈیٹوریم میں انعامات سےنوازا جائے گا۔فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،نجی کالج کے محمد زین نے 1163نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،محمد محمود احمد خان نے 1161 نمبر لیکر دوسری اور محمد نعمان مجید نے 1160 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،بورڈحکام کےمطابق اس بارمجموعی پوزیشنزمیں کوئی بھی لڑکی شامل نہیں ہوسکی،تاہم مختلف گروپس میں طالبات نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔سرگودھا تعلیمی بورڈ نےانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کےسالانہ امتحان ءپوزیشن ہولڈرزکا اعلان کردیا ہے،ہماعابد نے 1146 نمبرحاصل کرکے مجموعی طور پرپہلی پوزیشن حاصل کی،ایلاف سرور اور عدن علی نے 1144 نمبرحاصل کرکے مشترکہ طور پردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ عائشہ ضیاءنے 1143 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ساہیوال تعلیمی بورڈ نےانٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان پارٹ ٹو کےنتائج کااعلان کردیا،25ہزارچارسو ساٹھ امیدوارکامیاب رہے،کامیابی کا تناسب 58.88فی صد رہا،عیشا شفیق نے 1152 نمبرحاصل کرکےبورڈمیں پہلی پوزیشن حاصل کی،عثمان محمود 1151نمبروں کےساتھ دوسری پوزیشن پرکامیاب ہوئے،بورڈ میں تیسری پوزیشن 1150نمبروں کےساتھ زنیرا طارق نے حاصل کی۔