ٹیچنگ ہسپتالوں کی ٹیمیں سیلاب متاثرین کےلئے فیلڈ میں متحرک

لاہور ( اپنے رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن، سیلاب زدگان کی دہلیزپر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مشن جاری ہے، محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سے منسلک ٹیچنگ ہسپتالوں کی 109 میڈیکل ٹیمیں پہلے دن سے سیلاب زدگان کی سہولت کی خاطر فیلڈ میں متحرک ہیں۔

میڈیکل کیمپس کے ذریعے اب تک ہزار وں سیلاب زدگان کو طبی سہولیات فراہم کی جاچکیں،موبائل ٹیموں میں فزیشن،سرجن،پیڈریٹیشن،ایم او،ڈبلیوایم او ، سٹاف نرس،پیرامیڈیکل سٹاف، گائناکو لوجسٹ اور رضاکارشامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدگان کو میڈیکل کوردینے کیلئے طبی ماہرین خدمات سرانجام دے رہے ہیں،مشکل وقت میں میڈیکل کمیونٹی سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ جنگ لڑرہی ہے،میڈیکل کیمپس میں اینٹی سنیک ویکسین، اینٹی ریبیزویکسین اور پانی سے پیداہونے والی بیماریوں سے بچاو کیلئے ادویات کی فراہمی کی گئی ۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ڈینگی،ملیریا،ہیپاٹائٹس،گیسٹروانٹائٹس،ہیضہ اور جلد کے امراض سے بچاو کی ادویات کی فراہمی کو بھی میڈیکل کیمپس میں یقینی بنایا جارہاہے،سیلاب زدہ علاقہ جات میں لوگوں کی رہنمائی کیلئے سہولت کاونٹرزقائم کئے گئے ہیں،محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے تمام وائس چانسلرز،پرنسپلز،اور ایم ایس کو سیلاب میں گھرے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔