اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ،ایوان کابائیکاٹ،پارلیمنٹ ہاوس کے باہر اسمبلی لگالی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے اپنے استعفے سپیکر آفس میں جمع کرا دیئے،کمیٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنامستی خیل، ڈاکٹر ضیا الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں،مجموعی تعداد47ہوگئی۔
ادھر پی ٹی آئی نے ایوان کابائیکاٹ کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر اسمبلی لگا لی اور پارٹی قائدین نے واضح کیا جب تک پارلیمنٹ کا اجلاس جاری رہے گا، اپنی اسمبلی باہر لگائیں گے، احتجاجی اراکین نے نااہل ہونے والے ایم این ایز کی تصاویر والے پمفلٹ بھی اٹھا رکھے تھے۔
پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ،قومی اسمبلی کابائیکاٹ



















