اسلام آباد (مشرق نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس کی منظوری دیدی۔ ایوان صدر کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس یکم ستمبر کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس میں اہم قومی امور زیر غور آئیں گے۔ صدر مملکت نے اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر طلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ربیع الاول کو بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت جاری کی ہیں، قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان اسمبلی ربیع الاول پر خصوصی تقاریر کریں گے، پارلیمنٹ ہاوس میں خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا، نبی پاک کی ذات اقدس پر ایوان سے قرارداد بھی منظور کرائی جائے گی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی



















