بانی نے استعفیٰ منظور نہیں کیا: سلمان اکرم راجہ، کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی: علیمہ خان

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ مسترد کردیا،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فرازہی ہیں، عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں،قومی اسمبلی کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام بانی نے دہرایا ہے، عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی،ادھر عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے سلمان اکرم سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، فیملی کی طرح ہیں، اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا عمران خان کی سپریم کورٹ سے ضمانت ہوئی مگر سمجھ نہیں آئی میرے بچوں کو کیوں اٹھایا، یہ خوفزدہ ہیں، بچوں سے ڈر گئے ہیں، شاہ ریزخان بزنس کرتا ہے، سپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ، شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھایا، گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے کہا ہے مجھے بھی گرفتار کریں۔