اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) آئی ایم ایف،اے ڈی بی نے موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے ہونےوالے نقصانات سے نمٹنے کےلئے انشورنس کوور کی تجویز دےدی،ذرائع وزارت خزانہ نے کہا پاکستان دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا ، بارشوں اور سیلاب سمیت قدرتی آفات سے ہر سال پاکستان میں اربوں ڈالر کے نقصانات ہوتے ہیں،پاکستان میں قدرتی آفات سے اربوں روپے کے نقصانات کے تناظر میں آئی ایم ایف اور اے ڈی بی نے انشورنس کوور کی تجویز دی ہے، آئی ایم ایف نے قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کیلئے انشورنس کوور فراہم کرنے پر زور دیا ہے اورمطالبہ کیا نئے ترقیاتی منصوبوں کےلئے انشورنس کوور لازمی فراہم کیا جائے،ذرائع کے مطابق حکومتی ترقیاتی منصوبوں کو بھی قدرتی آفات کے سلسلے میں انشورنس کوور فراہم نہیں کیا جاتا،ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بھی قدرتی آفات کےلئے انشورنس کوورفراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اے ڈی بی انشورنس سیکٹر کی ترقی کےلئے کیلئے جامع منصوبہ تیار کر رہا ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان میں بینکنگ انڈسٹری کی ترقی کے باوجود انشورنس کا شعبہ عالمی معیارکے مطابق نہیں ،ایس ای سی پی کے انشورنس ڈویژن کو ماہرین کی اشد ضرورت ہے، ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان کی 24 کروڑ آبادی میں صرف 70 لاکھ 90 ہزار نے لائف انشورنس کرا رکھی ہے جبکہ ملک میں ڈیزاسٹر رسک انشورنس کا کوئی عوامی پروگرام دستیاب ہی نہیں ، 82لاکھ کسانوں میں سے10 لاکھ سے بھی کم کی انشورنس موجود ہے، 3 کروڑ 20 لاکھ املاک میں سے محض 3 لاکھ انشورڈ ہیں۔ پاکستان انشورنس پریمیم میں خطے کے دیگر ممالک سے کہیں پیچھے ہے۔
آئی ایم ایف، اے ڈی پی کی قدرتی آفات سے ہونےوالے نقصانات کم کرنے کیلئے انشورنس کی تجویز



















