لاہور سے پیرس کےلئے پی آئی اے کی پروازیں بند
لاہور:(خبر نگار)پی آئی اے نے یورپ کے شہر پیرس کیلئے فضائی آپریشنز محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے پیرس کیلئے پروازیں معطل کردی جائیں گی تاہم اسلام آباد سے پیرس کیلئے پروازوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا،ذرائع کے مطابق لاہور سے پیرس کیلئے آخری پرواز 17ستمبر کو روانہ ہوگی جبکہ پیرس سے لاہور کی آخری پرواز 12ستمبر کو آپریٹ کی جائے گی۔


















