ہر طرف شیر کی دھاڑ،پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن کےلئے امیدوار نہیں مل رہے ،عظمیٰ بخاری
لاہور:(اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ہر طرف شیر کی دھاڑ، پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن کےلئے امیدوار نہیں مل رہے ۔
علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا مسلسل شکست کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ضمنی انتخابات سے فرار بنتا تھا،پنجاب کے 2ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بڑے مارجن سے شکست ہوئی، ن لیگ کے پاس ہر حلقے میں درجن سے زائد امیدوار ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہاپنجاب نے بانی پی ٹی آئی کی نفرت و ریاست مخالف سیاست کو مسترد کر دیا ، بانی کے کرن ارجن امریکہ میں حقیقی آزادی حاصل کرنے گئے لیکن ناکام لندن لوٹے،بانی پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی”مجھے معافی دے دو“ کا نام رکھ دیا،پنجاب میں ہر طرف شیر کا نشان ہی جیت کا نشان بن چکا ،مریم نواز کی ایک سالہ کارکردگی نے پارٹی کو مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا ۔



















